ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 10ویں اور 12ویں کے امتحان کرانے کے نظام کی جانچ کرنے کے لیے اعلیٰ کمیٹی کی تشکیل

10ویں اور 12ویں کے امتحان کرانے کے نظام کی جانچ کرنے کے لیے اعلیٰ کمیٹی کی تشکیل

Thu, 05 Apr 2018 00:59:53    S.O. News Service

نئی دہلی4اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فروغِ انسانی وسائل کی وزارت نے دسویں اور بارویں کلاس کے امتحان کرائے جانیکے تمام نظام کی جانچ کرنے کیلئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ پیپر افشاء کے واقعہ کی روک تھام کی جا سکے۔ ان امتحانات کا انعقاد سی بی ایس ای کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ایم ایچ آر دی میں اعلیٰ تعلیم کے ریٹائر سکریٹری جناب ونے شیل اوبرائے سات رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ممبروں میں جولوگ شامل ہوں گے، ان میں سی بی ایس ای کے ریٹائر کنٹرولر آف ایگزامنیشن اور یو پی ایگزامینیشن کے سابق سکریٹری جناب پاؤنیش کمار ، یونیسکو کی ایگزیکٹیوبورڈ کے ہندوستانی نمائندے اور این سی ای آر ٹی کے سابق ڈائرکٹر اور این سی ای ٹی کے سابق چیئرمین پروفیسر جے ایس راجپوت، اِرکون کے آزادڈائرکٹر اور ایس این ڈی ٹی کی خواتین یونیورسٹی کی سابق وی سی پروفیسر وسوداکامت، یو پی ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر کرشنا موہن ترپاٹھی اور این آئی سی کے ڈی جی کے سینئر نمائندے اور جوائنٹ سکریٹری (ایس ای-II)شامل ہیں۔اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی 31 مئی 2018 کو یا اس سے پہلے اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔


Share: